بجلی چوروں کے خلاف حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ لطیف انجم ایس ای لیسکو

Latif Anjum

Latif Anjum

قصور (محمد عمران سلفی سے) ایس ای لیسکو قصور لطیف انجم نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں اور نئے آرڈیننس سے بجلی چوری میں کمی واقع ہوگی وہ میڈیاسے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ بجلی کی چوری تھی جسے نئے آرڈیننس سے روکنے میں مدد ملے گی اس آرڈیننس کی رو سے بجلی چوری پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں جس سے یہ امید پیداہوگئی ہے کہ بجلی چوری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

ایس ای لیسکو قصور لطیف انجم نے مزیدکہاکہ قصور میں بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے اور اس سلسلہ میں کوئی دبائوبرداشت نہیں کیاجائیگا میٹرمیں گڑبڑ کرنے اورکنڈا ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹاجائیگا بجلی صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسی کسی قسم کی سرگرمی میں ملوث نہ ہوورنہ ان کے خلاف ایکشن لیاجائیگا ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت مقدمات درج ہونگے بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہری اس حوالہ سے اپنی شکایات او رنشاہدی کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ گرمی کے موسم کی آمد ہے اس لئے بجلی کا استعمال بھی بڑھ جاتاہے جس سے لوڈمینجمنٹ کرناپڑتی ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ گھریلوصارفین اس سے کم سے کم متاثر ہوں او رحکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ میں کافی حدتک کمی دیکھنے میںآ ئے گی۔