ٹنڈوآدم : بجلی کی 12 سے 14 گھنٹے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں سورج آگ برسانے لگا درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا بجلی کی 12سے14 گھنٹے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نہ پانی نہ بجلی شہری بلبلا اٹھے ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور گردو نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا سورج آگ برسانے لگا۔

دوسری طرف واپڈا کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا دیہی علاقوں میں16گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں12سے14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ٹنڈوآدم کے مشرقی علاقے جوہرآباد، احمدآباد، بالاگام، نیو سٹی،بنگلہ روڈ،خیر محمد گوٹھ،کھڈ پاڑہ،جٹیا پاڑہ،بسم اللہ کالونی ،سعید کالونی اور دیگر علاقوں میں دو روز سے مسلسل دن میںچھ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گھروں ،اسکولوں ،مساجد میں پانی کے قلت کا سامنہ کرنا پڑتا ہے واپڈا افسران اور اہلکاروں سے رابطہ کرنے پر کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملتاسوائے اس کے کہ فیڈرز ٹرپ ہونیکی وجہ سے بجلی کے سپلائی معطل ہو گئی تھی اس کے علاوہ کم وولٹیج اور بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے الیکٹرک اشیا ء کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

علاقہ مکینوں سیاسی وسماجی رہنمائوں کا حکومت ،حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ وہ ٹنڈوآدم اور گردونواح کے علاقوں اور خاص طور پرشہر کے مشرقی علاقہ مین دو روز سے مسلمل چھ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی کی بندش کا نوٹس لیں۔