الیکٹرانکس مارکیٹ صدر سمیت اسپورٹس حلقوں کا طاہر احمد نورانی کی کاوشوں پر خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے سیکریٹری جنرل حاجی غلام محمد خان، پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس اایسو سی ایشن سمیت کراچی کے اسپورٹس حلقوں نے صدر الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت صدر اور شہر کی اہم شاپنگ سینٹروں سمیت تجارتی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی کے بہتر بنا نے کے لئے مربوط نظام بنا نے پر اے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس طاہر احمد نورانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہنمائوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری طاہر احمد نورانی کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے انہوں نے عوام خصوصاً تاجر برداری سے بھی اپیل کی کہ ٹریفک کے نظام کی درستگی کے لئے ٹریفک پولیس سے بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ۔سیکریٹری اطلاعات