گیارہویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا

Cholistan Jeep Rally

Cholistan Jeep Rally

بہاولپور (جیوڈیسک) چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ دو سو بیس کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ ریتلے ٹریک پر پچانوے ڈرائیورز نے رفتار اور مہارت کا خوب مظاہرہ کیا۔

دفاعی چیمپئن نادر مگسی گاڑی میں فنی خرابی کے باعث ریلی سے دستبردار ہو گئے۔ صاحبزادہ سلطان نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تیس منٹ اور چون سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

رونی پٹیل سولہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بی کیٹگری میں محمد جعفر مگسی نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود نے چولستان ریلی دو ہزار سولہ کے رائیڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔