سفارت خانہ پاکستان اور فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر منایا

Kashmir Solidarity Day Observed in France

Kashmir Solidarity Day Observed in France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سفارت خانہ پاکستان اور فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ اس تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ فرانس کے پالیمنٹیرین اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے خطاب میں کشمیریوں عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Kashmir Solidarity Day Observed in France

Kashmir Solidarity Day Observed in France

سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے درخواست کی کہ وہ معصوم کشمیریوں پر ایک لمبے عرصے سے ڈھائے جانے والے مظالم اور قابض بھارتی مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے جو کہ جنوبی ایشیاء کے امن و امان کیلئے ناگزیر ہے۔

جناب فرانسکوز پپونی جو کہ ممبر فرانس پارلیمنٹ اور فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیاء کے امن و امان کا بنیادی مسئلہ ہے انہوں نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق باہمی رضا مندی سے حل کریں۔

Kashmir Solidarity Day Observed in France

Kashmir Solidarity Day Observed in France

اس موقع پر پیرس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات کو بھی پڑھ کر سنایا گیا۔