برن میں پاکستانی سفارت خانے میں کشمیر میں بھارت کی جارحیت اور فوجی دہشت گردی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

برن (علی جیلانی سے) سوئیٹزر لینڈ کے دارلحکومت برن میں پاکستانی سفارت خانے میں کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت اور فوجی دہشت گردی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تلاوت کلام پاک کے بعد سفیر پاکستان جناب امان رشید صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ نوجوان شہید برہان وانی کی شہادت نے اس تحریک کو ایک نیا جذبہ، ولولہ اور جوش دیا ہے اور بھارت اس تحریک کو دہشت گردی کا نام دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجیوں نے کتنے لوگوں کی آنکھیں پھوڑ دیں اور غیر انسانی سلوک روا رکھا ہوا ہے اور عالمی برادری بلکل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے جبکہ کشمیر میں اسوقت زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے نازک حالات کو محسوس کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ پرامن مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے اور کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے اگو عالمی براداری نے اس موقع پر اپنا کردار ادا نہیں کیا تو اور اس جدوجہد کی تحریک پر کان نہ دھرے تو کشمیری مایوس ہو کر اپنا بنیادی حق، حق خودارادیت کیسے حاصل کریں گے۔ آخر میں سید علی گیلانی نے شہدا کشمیر اور شہداء کوئٹہ کیلئے خصوصی دعا کی اور ایک منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland

 Kashmir Black Day in Switzerland

Kashmir Black Day in Switzerland