سفارت خانہ پاکستان فرانس میں اردو زبان کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ معین الحق

 Moin ul Haq

Moin ul Haq

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سفارت خانہ پاکستان فرانس میں اردو زبان کے فروغ کیلئے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے تا کہ فرانس میں موجود پاکستانیوں کی دوسری نسل اپنے پاکستانی ورثہ، ثقافت اور تمدن سے منسلک رہ سکے۔

یہ بات فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے 250 فارغ التحصیل طلبا سے آج پیرس کے قریب خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان طلبا نے ایک فرانسیسی غیر سرکاری تنظیم ”انسانی تعمیر تربیت ساتھ مل کر“ (EPDH) کے تحت اپنا تعلیمی سال 2017-18 مکمل کیا تھا۔

اس پر وقار اور نگارنگ تقریب میں جناب جین لوئس مارسک میئر ویلیئیر لا بیل، فرانسیسی اعلی افسران، طالبعلموں، والدین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Ceremony

Ceremony

سفیر پاکستان نے پاکستانی نژاد خاتون محترمہ نغمانہ کیانی جو کہ فرانسیسی غیر سرکاری تنظیم کی بانی ہیں کی خاص طور پر تعریف کی جن کی انتھک محنت کی وجہ سے یہ تنظیم اقتصادی اور سماجی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم اور سماجی طور پر مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سفیر پاکستان نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ فرانس میں اردو زبان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ اردو کو نہ صرف فرانسیسی افراد میں متعارف کرایا جا سکے بلکہ فرانس میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچوں کو اردو زبان سکھائی جا سکے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے عزیزوں اور پاکستان کے سماجی اور تمدنی اقدار سے بھی اپنا تعلق قائم رکھ سکیں۔ بعد میں سفیر پاکستان نے اعلی کارکردگی کے حامل طلبا اور طلبات میں انعامات تقسیم کیئے۔

Ceremony

Ceremony

جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے سال 2017-18 کا اعلی ترین طالب علم کا اعزاز حاصل کیا۔ EPDH جس کی بنیاد 2005 میں ایک پاکستانی نژاد خاتون محترمہ نغمانہ کیانی نے رکھی تھی ہزاروں سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور طالبعلموں جن کا تعلق کنڈرگارڈن سے ہائی سکول تک ہے کو تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ وہ ایک بااعتماد اور ہنرمند فرد کی طرح معاشرہ میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں۔