رین ایمرجنسی: پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کا مرزا مقبول احمد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے آفس ماڈل کالونی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پی پی پی کراچی ڈویژن کی ہدایت پر گذشتہ رات ایک ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت ضلع کے صدر مرزا مقبول احمد نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مرزا مقبول احمد نے کہا کراچی میں ہونے والی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث کراچی کے شہریوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی عوام کے ساتھ ہے ، مرزا مقبول احمد نے ضلع کے تمام سٹی ایریا کے عہدے داران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی شکایت کے فوری ازالے کے لئے گلی محلوں میں عوام سے رابطہ بڑھائیں اور عوامی شکایت کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور مسئلہ کو حل کرانے کیلئے عوام کی مدد کریں مرزا مقبول احمد نے ضلع کورنگی کی 40 یونین کونسل آفس (کونسلر آفس) میں یوسی سیکریٹری سیوریج اور ہیلتھ ورکرز کی مسلسل غیر حاضریوں کی شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی سے مطالبہ کیا۔

یوسی آفسز میں یوسی سیکریٹری اور دیگر اسٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنایا جائے اور کونسلر آفس میں آنے والی عوامی شکایات کے اندارج اور ان شکایتوں کے ازالے کے لئے کئے گئے اقدامات کو مانٹیر کیا جائے۔ مرزا مقبول احمد نے ضلع کورنگی کے تینوں زونز لانڈھی ، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی زونز کے شہریوں کی شکایتوں کے فوری ازالے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کرنے کیلئے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے اس اجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سینئر نائب صدر مسرت اقبال مرزا، نائب صدر خیر محمد بلوچ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ملک یوسف ، خازن جمیل برنی ، عقیل احمد ، پی ایس 120 کے جنرل سیکریٹری اختر بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری غازی ابڑو، PS-121 کے جنرل سیکریٹری حیدر جوکھیو ، PS-122 کے صدر نسیم احمد خان ، جنرل سیکریٹری ظفر خان، انفارمیشن سیکریٹری وجاہت اللہ خان، PS-123 کے صدر اعظم خان درانی، جنرل سیکریٹری اختری مہدی رضوی ، انفارمیشن سیکریٹری رضوان خان، PS-124 کے صدر طاہر خان، اور PS-125کے جنرل سیکریٹری انتظار حسین کے علاوہ پیپلز یوتھ ،لیڈیز ونگ، کلچر ل ونگ اور منارٹی ونگ کے ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Mirza Maqbool Ahmed Chaired PPP Meeting

Mirza Maqbool Ahmed Chaired PPP Meeting