ملازمین کی بائیومیٹرک رجسٹریشن میں توسیع کر دی، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) بائیومیٹرک کی ڈیڈلائن کل گزر گئی ۔محکمہ تعلیم سندھ کے 10 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن نہ ہوسکی، تاہم سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو کہتے ہیں، رجسٹریشن کی تاریخ فروری کے آخر تک بڑھادی اس کے بعد جو ملازم بائیو میٹرک رجسٹر نہیں ہوگا وہ گھوسٹ کہلائے گا۔

سینئیر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بائیو میٹرک گھوسٹ ملازمین کے خاتمے کے لیے کرائی جارہی ہے۔ہر ضلع میں رجسٹریشن کیمپ قائم کیے گئے تھے، بائیو میٹرک کو تنخواہوں سے منسلک کیا گیا تو سب کو ہوش آگیا۔ نثار کھوڑونے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ خیال کیا کہ ہر کالج میں اساتذہ کی دستیابی یقینی ہو۔

دوسری جانب صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو نےجیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین کا ریکارڈ محکمہ تعلیم میں اپ ڈیٹ نہیں تھا وہ بھی 28 فروری تک اپ ڈیٹ کراسکتے ہیں۔