ہم دشمنوں کی گندی چالوں کو ناکارہ بنا دیں گے، صدر رجب طیب ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے روسی سفیر آندرے کارلوف کے قاتلانہ حملے میں جان بحق ہونے کی نفرت بھرے جذبات سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ مذموم واقع ترکی۔ روس تعلقات کو بگاڑنے کی ایک کھلم کھلا اشتعال انگیز حرکت ہے۔”

صدر ایردوان نے بتایا کہ کارلوف کی ہلاکت کے بعد رابطہ کردہ روسی صدر ولا دیمر پوتن نے میت کو اپنے امکانات کے ساتھ روس لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس گھنا­ونی حرکت کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے بروز منگل ماسکو میں سر انجام دیے جانے والے اور شام میں خاصکر حلب میں طے پانے والے معاہدے سے متعلق رابطے سے کچھ ہی مدت قبل وقوع پذیر ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے صدر نے اعلان کیا ہے کہ قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لیے روس کے ہمراہ ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائیگا۔

روس کے ساتھ باہمی تعلقات کے انتہائی اہمیت کے حامل ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ان تعلقات کو بگاڑنے کے منتظر خیالی پلاو پکا رہے ہیں، یہ ہر گز اپنے گندے عزائم تک نہیں پہنچ پائیں گے، ہم ان کی چالوں کو ناکارہ بنا دیں گے۔