دشمن قوتیں مملکت خداداد کو کچھ بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالرو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ دشمن قوتیں مملکت خداداد کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہیں، بے شمار قربانیوں سے حاصل وطن کی مٹھی میں لاکھوشہداء کا خون شامل ہے، امریکا نے دنیا کو اپنے مفاد کیلئے جنگ میں دھکیلا، اب افغانستان میں اپنی شکست کو چھپانے کیلئے جنگ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف ہر سازش ناکام ہوگی، بھارتی شہ پر افغان صدر کو اپنی اصلیت حقیقت نہیں بھولنی چاہیے پاکستان افغانوں کی مشکل کا سہارہ ہے۔ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم کہاکہ پوری دنیا میں جنگ مسلط کرنے اور دہشت گردی کا ذمہ دار امریکا ہے ، نائن الیون کے بعددہشت گردی کی جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف جو کچھ کیاگیا اس سے مسلم نوجوانوں میں انتہا پسندی کی سوچ جنم لیا ،ا نہوںنے کہاکہ دشمن قوتیں مملکت خداداد کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاسکتی ہیں اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے ممالک خود ناکام ہوں گے ،انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے افغان کٹھ پتلی حکومت کو پاکستان کیخلاف اقدامات پر اکسایا جارہاہے ، انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی اپنائی ہوئی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اب حکمرانوں کو نئی خارجہ پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔