دشمن کو پاکستان کا امن تکلیف دے رہا ہے، صفدر صدیقی

Muslim Student Organization Karachi

Muslim Student Organization Karachi

کراچی : امن قائم کرنے والے اداروں کی محنتوں پر پانی پھیرنے والے ظالم لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ملک میں پھیلنے والے انتشار کے لیے جس ملک بھی زمین استعمال ہو حکمران اسے بھر پور جواب دیں، دشمن کو پاکستان کی ترقی اور اس کا امن تکلیف پہنچا رہا ہے۔

پاک فوج اور رینجرز کی محنتوں کو کسی طور پر فراموش نہیں ہونے دینگے نو جوان ملک و ملت کی فلاح کے پاسبان ہیں ، ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے نو جوانوں کو عملی میدان کو ترجیح دینا ہوگی ، ملک میں جاری دہشت گردی کے تمام وقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، آئے روز دھماکے ملک کے امن اور ترقی کو دائو پر لگانے کی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی امیر شوری صفدر صدیقی ، سابق ناظم صوبہ سندھ ارشد رشیدی ، ناظم عمومی صوبہ سندھ غفران اللہ ، صوبائی شوری کے رکن دانش مراد ، ناظم کراچی راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی و دیگر نے16 فروری کو شیرشاہ میں منعقد ” آل کراچی تربیتی کنونشن ” اور دینی مدارس سے فاضل ہونے والے طلبہ کے درمیان ہونے والے جوڑ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، اس سانحے میں دار فانی سے جانے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، امن کے لیے دی گئی قربانیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حالیہ سانحات میں دار بقاء کی طرف کوچ کرنے والوں کے اہل خانہ اور زخمی افراد کی بھر پور مدد کرے۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330