انجینئر افتخار چودھری نے پی پی ٢٠ راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی کے دیرینہ مشکل دنوں کے ساتھی انجینئر افتخار چودھری نے حلقے میں پارٹی کے کارکنوں کے مشورے کے بعد الیکشن یں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جنرل کونسلر جہانگیر قریشی اور یو سی ٧٧ کے صدر کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ نے چاہا تو تو اس حلقے سے نون لیگ کے مافیا کا صفایا کر دوں گا۔

یاد رہے انجینئر افتخار چودھری اس سے قبل اپنے آبائی علاقے سے انتحابی معرکے جیت چکے ہیں ان کی ٹیم کے اہم رکن عابد مختار گجر سوسائٹی کا الیکشن بھی جیت چکے ہیں۔بلا کے مقرر ہیں اور سابق طالب علم رہنما بھی ہیں۔انجینئر افتخار چودھری کی سیاسی زندگی چالیس سالوں کی جد وجہد پر محیط ہے انہوں نے تحریک بنگلہ دیش نا منظور تحریک ختم نبوت(٧٤) اور تحریک نظام مصطفی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مشرف دور میں جدہ سعودی عرب میں گرفتار بھی ہوئے۔

جون ٢٠٠٧ میں عمران خان کا ساتھ دیا اور اس وقت سے اب تک پارٹی کے مرکزی ترجمان اور مختلف اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں ۔ان کے اعلان سے حلقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا راولپنڈی کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آج بھی ان کی آواز میں آواز ملنے والوں کا شہر ہے۔