انجینئر افتخار چودھری تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد

Engr Iftikhar ch

Engr Iftikhar ch

اسلام آباد : معروف کالم نگار ،سیاسی و سماجی رہنما انجینئر افتخار چودھری کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعا ت نامز کیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی پر پارٹی کے دیرینہ کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر انہیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات آنے شروع پو گئے ہیں۔

انجینئر افتخار چودھری پارٹی کے ساتھ گزشتہ گیارہ سالوں سے وابستہ ہیں۔طویل سیاسی زندگی میں انہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دی ہیں ۔بنگلہ دیش نا منظور تحریک،تحریک ختم نبوت،تحریک نظام مصطفی اور بعد میں سعودی عرب میں جنرل مشرف حکومت کے ایماء پر گرفتار بھی ہوئے۔روزنامہ خبریں کے مستقل کالم نگار ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان میں اپنی انتھک جد و جہد کی وجہ سے مقبول ہیں عمران خان کے با اعتماد ساتھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیکریٹری اطلاعات چودھری شفقت محمود ،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق،فواد چودھری،ڈپٹی سیکریٹری جنرل اعزاز آصف اور پارٹی کارکنوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔انجینئر افتخار چودھری اپنے دھبنگ خیالات کی وجہ سے معروف ہیں لگی لپٹی کے بغیر لکھنا اور خیالات کا اظہار کرنا ان کا وصف خاص ہے گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں ان کی صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شفقت محمود نے ان کی پارٹی سے وابستگی اور انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔