انگلینڈ انتخابات، نازشاہ، عمران حسین، تسمینہ شیخ سمیت 5 پاکستانی امیدوار کامیاب

Pakistani Candidate England

Pakistani Candidate England

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ستاون پاکستانی بھی میدان میں آئے، نازشاہ، عمران حسین، تسمینہ شیخ سمیت پانچ پاکستانیوں نے کامیابی حاصل کر لی، سابق گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کو شکست ہوئی۔

برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ستاون پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ اب تک آنے والے نتائج میں پانچ پاکستانیوں نے فتح اپنے نام کی ہے جس میں سکاٹش نیشنل پارٹی کی امیدوار تسمینہ شیخ ہیں جنہوں نے Ochil and Perthshire South میں چھبیس ہزار چھ سو بیس ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔

ٹوٹنگ لندن سے لیبر پارٹی کے صادق خان نے پچیس ہزار دو سو تریسٹھ ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔ لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ سے 20 ہزار 555 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں ۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے بریڈ فورڈ ، ویسٹ میں ریسپیکٹ کے رہنما جارج گیلوے کو شکست دی۔

بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین کامیاب ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور سمیت 14 پاکستانی نژاد امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔