مصباح الیون کو ملنے والا آئی سی سی گرز اندور منتقل

Msbah ul haq

Msbah ul haq

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم کی نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ ایک دن کی مہمان ، آئی سی سی گرز پاکستان سے اندور پہنچ گیا۔

نئی رینکنگ میں مصباح الیون نمبر ون سے چوتھی پوزیشن پر چلی جائے گی ۔ پاکستان ٹیم نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ سے محروم ، آفیشل اعلان 12 اکتوبر کو ہوگا ۔ عالمی نمبر ون بننے پر مصباح الیون کو ملنے والا آئی سی سی گرز لاہور سے اندور منتقل ، نیوزی لینڈ کو سیریز ہرا کر کوہلی الیون نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ پاکستان نے دو ماہ پہلے بھارت سے ہی یہ اعزازچھینا تھا۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ٹیم پہلے سے چوتھے نمبر پر چلی جائے گی ۔ مصباح الیون کو دوسری پوزیشن تک رسائی کیلئے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنا ہوگی۔