انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے اچھا کھیلنا ہو گا۔ مکی آرتھر

Mickey Arthur

Mickey Arthur

ساؤتھ ایمپٹن (جیوڈیسک) شاہین کل سے انگلینڈ کے باضابطہ مہمان بن جائیں گے۔ انگلش میڈیا نے نظریں جما لیں۔ قومی کرکٹرز کا ہیمپ شائر میں تربیتی کیمپ منگل کو اختتام پذیر ہو گا۔

ٹیم پاکستان بدھ کو ٹاؤنٹین روانہ ہو گی۔ مصباح الیون تین جولائی سے سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔

ساؤتھ ایمپٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لئے اچھا کھیلنا ہو گا۔ قومی ٹیم چھ سال کے بعد گوروں کے دیس پہنچی ہے۔

دو ہزار دس میں انگلینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تین ایک سے شکست دی تھی۔