انگلینڈ سے شکست افسوسناک ہے مگر بہت سیکھنے کا موقع ملا: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ہارنا افسوسناک ہے۔

البتہ ٹیم اور آفیشلز کو سیکھنے کا بہت موقع ملا۔ ٹور رپورٹ جمع کرانے والے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وضاحت دی کہ مختصر دورانیے کے فارمیٹس میں انجریز کی وجہ سے نئے تجربات کرنا پڑے۔

یوں کھلاڑی جلد ایڈجسٹ نہیں ہو سکے۔ تمام بورڈ آفیشلز نے بھارت سیریز پر نظریں جما لی ہیں۔ ہمسایہ ملک سے انہیں اچھی خبر آنے کا انتظار ہے۔