انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ون ڈے آج ہو گا

England vs New Zealand

England vs New Zealand

چیسٹرلی سٹریٹ (جیوڈیسک) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا فائنل کھیلنے کے لیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، چیسٹر لی سٹریٹ میں شیڈول یہ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے چار میچوں میں دونوں ٹیمیں دو دو کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔ آج کا میچ اور سیریز جیتنے سے متعلق دونوں کپتانوں نے عزم ظاہر کیا ہے۔