مصباح نے اوول ٹیسٹ کو “آر پار” قرار دیکر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لندن (جیوڈیسک) اوول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹرز نے مصباح الحق پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

جواب میں مصباح الحق نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوول ٹیسٹ پاکستان اور خود ان کے لیے بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بارے میں ان کا فیصلہ سیریز کے آخر میں ہو گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کے لیے ان کی جگہ لینا مشکل ہو گا۔