لائیو : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Azhar Ali

Azhar Ali

لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں محمد سمیع کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم کو بھی آج کے میچ میں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کرنا چاہتے ہیں، زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ وہ آج کے میچ میں جیت کر شکست کا مارجن کم کرنے کی کوشش کریں گے۔