انگلینڈ نے پرتھ ون ڈے بھی جیت لیا، سیریز میں بھی فاتح

Perth ODI

Perth ODI

پرتھ (جیوڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ایک اور شکست، انگلینڈ نے پانچواں ون ڈے 12 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔

پرتھ میں بھی ناکامی بنی آسٹریلیا کے گلے کا ہار، سیریز کے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے دو سو انسٹھ رنز بنائے، مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ باسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اینڈریو ٹائے نے پانچ شکار کئے، جواب میں کینگروز دو سو سینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ ٹام کوررن کی شاندار گیند بازی، میزبان ٹیم کے پانچ مہرے کھسکائے۔ اس طرح انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز چار ایک سے جیت لی۔