دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا اور ون ڈے کپتان اظہر علی سکاٹ لینڈ چلے گئے۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور گرین شرٹس کے دورہ ویسٹ انڈیز تک انگلینڈ میں ہی مقیم رہیں گے ۔ ٹیسٹ سیریز برابر ، ون ڈے ہارنے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

ٹی 20 کپتان سرفراز احمد سمیت شرجیل خان اور خالد لطیف کراچی پہنچے۔ وہاب ریاض ، شعیب ملک ، محمد عامر ، بابر اعظم ، حسن علی اور عماد بٹ کی لاہور آمد ہوئی ، جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد نواز ، سہیل تنویر ، عماد وسیم اور محمد رضوان اپنے شہر پہنچے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ون ڈے کی کپتانی سے متعلق بالکل نہیں سوچا ، سیریز میں شکست پر دکھ ہے۔ پاکستان ٹیم 23 ستمبر سے 3 نومبر تک ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔