انگلینڈ کے خلاف سیریز گرین شرٹس کیلئے امتحان ہو گا: وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم ذہنی طور پر مضبوط ہو رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز گرین شرٹس کے لئے امتحان ہو گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے لئے سرفراز احمد سمیت سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنا اآسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔