انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی

England,Sri Lanka Test

England,Sri Lanka Test

ہیڈنگلے (جیوڈیسک) سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے میچ کے تیسرے روز ایک رن سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی۔ فالو آن کا شکار آئی لینڈرز دوسری باری میں بھی جم کر نہ کھیل سکے۔

پوری ٹیم ایک سو انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ کوشال مینڈس ترپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جیمز اینڈرسن نے مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی طرف سے واحد اننگز میں وکٹ کیپر بیٹسمین بیئر سٹوو ایک سو چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جس سے انگلش ٹوٹل دو سو اٹھانوے تک پہنچ گیا۔

جواب میں لنکن بلے باز انگلش بولرز کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔ پوری ٹیم اکانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔