انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے شکست دے دی

England vs South Africa

England vs South Africa

اوول (جیوڈیسک) تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے تین سو پچھہتر رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

معین علی کی سپن بولنگ کا جادو بھی سرچڑھ کر بولا۔ آل راونڈر نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم چار سو بانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں 239 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔