نگاہیں انگلینڈ کے دورے پر مرکوز ہیں، سیلفی بنانا میرا ذاتی عمل ہے، احمد شہزاد

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کیمپ کیلیے منتخب نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اپنے کھیل پر بھر پور توجہ دیتا ہوں۔

کھیل میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیمپ کےلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن انگلینڈ سے سیریز کے لیے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا، احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں ملک و قوم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔میری نگاہیں دورہ انگلینڈ پر مرکوز ہیں۔

بلے باز کا کہنا تھا کہ سیلفی بنانا میرا ذاتی عمل ہے، اگراس عمل سے کسی کو خوشی ملتی ہے تو اس سے دوسرے کو کیا تکلیف ہوتی ہے،میں نہیں جانتا کہ اس عمل پر کچھ لوگ کیوں برا مانتے ہیں۔