انگلینڈ کی وومن ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو ہرا دیا

Pak England Women Match

Pak England Women Match

برسٹل (جیوڈیسک) برسٹل میں انگلینڈ وومن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاسی رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی اوپنرز ون فیلڈ اور بیمونٹ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان وومن ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو انیس رنز بنا سکی۔

انگلینڈ وومن ٹیم نے پاکستان کو اڑسٹھ رنز سے ہرا کر تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔