انگلش فاسٹ بولر کو ایمپائر علیم ڈار سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

Stuart Broad and Aleem Dar

Stuart Broad and Aleem Dar

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بلے باز ٹیمبا باووما کا کیچ ڈراپ ہونے پر انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ آپے سے ہی باہر ہو گئے اور پچ پر ہی ٹھوکریں مارنا شروع کر دیں۔

فیلڈ ایمپائر علیم ڈار نے انگلش کپتان کُک کو خبردار کیا کہ ان کا کھلاڑی پچ خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس پر براڈ مزید بھڑک اٹھے۔ انھوں نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ دو بار علیم ڈار سے کہا کہ وہ اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں۔

علیم ڈار نے سٹورٹ کی باقاعدہ رپورٹ کر دی۔ جب یہ معاملہ میچ ریفری رنجن مدوگالے کے پاس گیا تو وہاں براڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا جس پر انھیں باقاعدہ معاملے کی سماعت کرنا پڑا جس میں تمام شواہد فاسٹ بولر کے ہی خلاف تھے۔

انھیں پلیئرز کے حوالے سے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔