انگلش پریمئر فٹ بال لیگ، لیسٹر کی مانچسٹر سٹی کو شکست

English Premier Football League

English Premier Football League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمئر فٹ بال لیگ میں لیسٹر نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی، ایورٹن نے اسٹوک سٹی کو تین گول سے ہرایا جبکہ سوان سی اور کرسٹل پیلس کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اتحاد اسٹیڈیم میں لیسٹر اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ یکطرفہ رہا، پریمیر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان لیسٹر نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

کرسٹل پیلس اور سوان سی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ، کرسٹل پیلس کے ڈین نے دوسرے ہاف میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا۔

پریمئر لیگ کے ایک اور میچ میں اسٹوک سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔