انگلش پریمیئر لیگ فٹبال، ایورٹن کی ویسٹ بورم کو لچسپ مقابلے کے بعد شکست

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں ہونے والے میچ میں ایورٹن نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ بورم کو شکست دیدی۔

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں ایورٹن اور ویسٹ بورم کی ٹیموں میں جوڑ پڑا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ویسٹ بروم نے کھیل کے اکتالیسویں اور 54 ویں منٹ میں دو گولز داغ کر برتری حاصل کی۔ دو گولز کے بعد ویسٹ بروم میچ پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ پایا اور حریف ٹیم کی جانب سے لوکاکو اور ارونا کون نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دو گولز سکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اس کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں لوکاکو نے ہی ایک مرتبہ پھر بہترین گول داغ کر ایورٹن کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے میچ جتوا دیا۔