انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

English Premier League,

English Premier League,

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، انگلش پریمیئر لیگ میں اس ہفتے بھی کانٹے دار مقابلے ہوئے ۔ ویسٹ ہم اور آرسنل کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا ۔ ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی بھی ٹیم سبقت نہ لیجا سکی ۔ کرسٹل پپلس اور نوروچ کے مابین بھی اعصاب شکن جنگ ہوئی ۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول سکور نہ کر سکیں مگر دوسرے ہاف میں کرسٹل پیلس نے برتری دکھائی اور صفر کے مقابلے ایک گول سے فتح پائی ۔ دوسری جانب سوانسی اور چیلسی نے ایک دوسرے کو کراری ٹکر دی ۔ میچ کے پچیسویں منٹ میں سوانسی نے شاندار گول کر کےایک صفر سے جیت کو گلے لگایا ۔ وٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ ایورٹن نے ایک گول سے برتری بنائی مگر وٹ فورڈ نے بھی کم بیک کیا اور دو منٹ کے وقفے سے گول کر کے میچ برابر کر دیا ۔