ایشا دیول ایک بار پھر شادی کیلئے تیار

Esha Deol

Esha Deol

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ ہیمامالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول اور ان کے شوہر بھارت ٹٹکانی اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل کل دوبارہ شادی کرینگے۔ تاہم اس بار وہ 7 نہیں بلکہ صرف تین پھیرے لیں گے۔

دراصل ایشا دیول اور بھارت ٹٹکانی کے دوبارہ پھیرے لینے کی وجہ خاندانی رسومات ہیں جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ گود بھرائی کی تقریب میں ہونیوالے بچے کے ماں اور باپ دوبارہ پھیرے لیں۔

گود بھرائی کی تقریب کے دوران ایشا دیول کی مہندی کی رسم بھی کی جائیگی اور بالکل شادی والا ماحول ہوگا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔