قیام امن میں رکاوٹ کی وجہ سے اسرائیل اپنی ساکھ کھو رہا ہے: اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی شرط کی وجہ سے یورپ کے اقدامات کے خلاف اسرائیل کا دفاع جاری رکھنے کے لئے مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ فرانس کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں امریکا اپنے ویٹو کے حق کو روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نتن یاہو کے بیان کی روشنی میں یہ ممکن نہیں کہ انکی شرائط پر مستقبل قریب میں عمل ہو سکے گا۔

ایران کے بارے میں صدر اوباما نے اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ ایٹمی اسلحہ نہیں بنا سکتا۔