یورپی یونین کو ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کے راستوں کو کھلا رکھنا چاہیے

Johannes Hahn

Johannes Hahn

ترکی (جیوڈیسک) یورپی یونین کو ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کے راستوں کو کھلا رکھنا چاہیے ۔۔۔یورپی یونین کمیشن کے توسیعی مذاکرات کے کمیشنر جوہانز ہین نے یورپی یونین کمیشن کی عمارت میں یورپی یونین کے جنوبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ترکی کے نہایت اہم ہمسایہ ملک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہین نے کہا کہ کل متوقع سیاسی ڈائیلاگ کے اجلاس میں جن موضوعات پر بات کی جائے گی ان میں توانائی میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قانون کی بالا دستی اور اظہار بیان کی آزادی شامل ہیں۔

ہین نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر عمر چیلک کے دورہ برسلز کے دوران انہوں نے عدالتی کاروائی اور بنیادی حقوق سے متعلقہ 23 ویں باب اور انصاف ، آزادیوں اور سکیورٹی سے متعلق 24 ویں باب کو کھولنے کی ضرورت پر بات کی اور میں ان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

جرمنی اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے ہین نے کہا کہ ہم یورپی یونین کو ایک کُل کی شکل میں دیکھتے ہیں، ترکی اور جرمنی کے درمیان مسئلہ دیگر رکن ممالک کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

رکنیت مذاکرات کے لئے ترکی کے لئے مخصوص کردہ فنڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ترکی کے 2014۔2020 بجٹ کے لئے 4.2 بلین ڈالر مختص کئے لیکن اس مقدار کا صرف 190 بلین حصہ ترکی کو فراہم کیا گیا۔