خواجہ سرا کو خاندان کا حصہ سمجھا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

Maulana Mohammed Khan Shirani

Maulana Mohammed Khan Shirani

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی نطریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مسلم فیملی لا کی شق 8 میں ترمیم لانے کا مطالبہ کیا۔

کونسل نے سفارش کی کہ جب تک خاوند طلاق کیلئے راضی نہ ہو عدالتیں طلاق نہ دیں۔ مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ اگر خلع کے مقدمے کے دوران شوہر عدالت میں پیش نہیں ہوتا نکاح کے فسخ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا اور مخنث کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔

اس کے لئے یہ دیکھا جائے کی اس فرد میں اگر عورت کی خصوصیات ہیں تو اسے عورت اور اگر ان میں مرد کی خصوصیات ہیں تو اسے مرد سمھجا جائے اور اسے خاندان کا حصہ سمجھا جائے۔ اسی تناسب سے جائیداد میں حصہ دیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی ہے نیا کمپوٹرائزڈ نکاح نامہ بنایا جائے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ متبادل ماں کا رحم کرایہ پر حاصل کرنا غیر شرعی اور غیر اسلامی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل ماں کے ذریعے بچہ پیدا نہیں کیا جا سکتا۔