یورو کپ کا تاج پرتگال کے سر، فائنل میں میزبان فرانس کو شکست

Portugal Win Euro Cup

Portugal Win Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورپئین چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کا جوڑ پرتگال سے پڑا۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے آغاز میں زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

چھیاسٹھویں منٹ میں فرانس کے اینٹون گریز مین نے کراس پر گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کیا۔ مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

جبکہ اضافی وقت میں پرتگال کے اسٹرائیکر ایڈر نے فیصلہ کن گول داغ دیا۔ پرتگال نے چالیس سال بعد فرانس کو ایک صفر سے شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹی۔