یورو کپ کی فیصلہ کن جنگ کیلئے آج پرتگال اور فرانس میں میدان لگے گا

Euro Cup

Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورو فٹبال کپ کی فیصلہ کن جنگ آج ہو گی۔ فائنل میں پرتگال اور میزبان فرانس آمنے سامنے ہوں گے۔

ماہرین نے تو فرانس کو فیورٹ قرار دیا مگر جرمن ہتھنی زیلا ماہرین سے متفق نہیں۔ انچاس سالہ ہتھنی کی پیش گوئی ہے کہ یورپ کا نیا چیمپئن فرانس نہیں بلکہ پرتگال ہو گا۔

یوروکپ 2016 میں ہتھنی کی اکثر پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ فرانس دو بار یورپین چیمپئن رہ چکا جبکہ پرتگال کی ٹیم دوسری بار فائنل میں پہنچی ہے۔

یورو کپ 2004 کے فائنل میں پرتگال کو یونان نے 0-1سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیمیں اب تک 24 مرتبہ مد مقابل آ چکی ہیں۔ جن میں 18 دفعہ فرانس اور 5 بار پرتگال جیتا جبکہ ایک میچ برابر رہا۔