یورو کپ جیتنے والی پرتگال کی فٹبال ٹیم وطن واپس روانہ

Portugal Team

Portugal Team

فرانس (جیوڈیسک) یورو کپ کی فاتح ٹیم پرتگال ملک واپسی کیلئے ہوٹل سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئی، لاکھوں کی تعداد میں مداح اپنے من پسند کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے منتظر ہیں۔

فرانس کو ان کے ہی گھر میں ڈھیر کرنے والی پرتگال کی ٹیم ملک واپسی کیلئے بے چین ہے۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی صبح ہوتے ہی ہوٹل سے ایئرپورٹ کیلئے نکل پڑے۔

ہوٹل کے باہر مداح بڑی تعداد میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ رونالڈو سمیت دیگر پلیئرز مداحوں کی محبت کا جواب ہاتھ ہلا کر دیتے رہے۔

پرتگال میں بھی لاکھوں فینز اپنی ٹیم کی واپسی کیلئے منتظر ہیں۔ ملک واپس پہنچنے پر پرتگالی کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال متوقع ہے۔