یورو فٹبال کپ، اٹلی نے سویڈن کو ہرا کر آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

Italy Win

Italy Win

پیرس (جیوڈیسک) گروپ ای میں اٹلی اور سویڈن کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ سٹیڈیم میں موجود 34 ہزار شائقین نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اٹلی کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے 88ویں منٹ میں ایڈر نے کیا۔

سویڈن کو 0-1 سے ہرا کر اٹلی نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی بھی کر لیا۔