یورو فٹ بال کپ کے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز آج ہو گا

Euro 2016

Euro 2016

پیرس (جیوڈیسک) یورپئین چیمپئن شپ کے ناک آوٹ مرحلے میں سولہ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ ان میں پانچ ورلڈ چیمپئن جرمنی، اسپین، انگلینڈ، فرانس اور اٹلی شامل ہیں۔ پچیس جون کو پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

گروپ بی کی ونر ویلز ناردرن آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال ان فارم کروشیا کے مدمقابل ہو گی۔ چھبیس جون کو فرانس کا آئرلینڈ، جرمنی کا سلواکیہ اور ہنگری کا بیلجئم سے مقابلہ ہو گا۔

آخری دو پری کوارٹر فائنلز ستائیس جون کو کھیلے جائیں گے۔ یورو کپ دوہزار بارہ کی فائنلسٹ اسپین اور اٹلی کے درمیان میدان سجے گا۔ انگلینڈ کا مقابلہ پہلی مرتبہ ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی آئس لینڈ سے ہو گا۔