یورو فٹبال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو گا

Euro Football Cup

Euro Football Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورو کپ کی 24 میں سے 16 ٹیمیں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکیں۔ اب کوارٹر فائنل کی 8 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ لڑیں گی۔

ٹاپ ایٹ مرحلے میں پولینڈ کو پرتگال کا چیلنج درپیش ہے۔ یہ کانٹے دار مقابلہ 30 جون کی رات 12 بجے شروع ہو گا۔

دو جولائی کے کوارٹر فائنل میں ویلز کی ٹیم بلجیئم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ تین جولائی کو اٹلی کا سامنا ورلڈ چیمپئن جرمنی کے ساتھ ہو گا۔

آخری کوارٹر فائنل میں میزبان فرانس اورآئس لینڈ کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔