یورپ اور برطانیہ کے پاکستانی مسیحی یکم جون کو تھائی لینڈ اور ملیشیا کے مسیحی پناہ گزینوں کے لئے جینیوا میں مظاہرہ کریں گے

Watson Gill

Watson Gill

ایمسٹرڈیم (واٹسن سلیم گل) یورپ اور برطانیہ کے پاکستانی مسیحی یکم جون کو تھائی لینڈ اور ملیشیا کے مسیحی پناہ گزینوں کے لئے جینیوا میں مظاہرہ کریں گے۔ تھائی لینڈ اور ملیشیا میں پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامناہ ہے۔ تھائی لینڈ میں چھوٹے بچوں کو بھی جیلوں میں قید کردیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی مسیحی یکم جون کو سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور دنیا کے سب سے بڑے فورم پر اپنے بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کریں گے۔

یورپ اور برطانیہ سے پاکستانی مسیحی بڑی تعداد میں اس مظاہرے میں شرکت کر رہے ہیں۔ مظاہرہ یکم جون کو بروز جعمہ کو دوپہر دو بجے شروع ہوگا اور چار بجے اختتام پزیر ہوگا۔ مظاہرے کی انتظامی امور کی کمیٹی جس میں ہالینڈ سے پاسٹر ندیم دین ، گلباز فضل، اعجاز میتھیو زوالفقار، بوبی یوسف، جمشید ملک، یونس ویلئم، پاسٹر عمران گل، گیسر ڈانئل اور واٹسن سلیم گل ہیں جبکہ بیلجئم سے شاہد پرویز، بشپ ارشد کھوکھر، پرویز بھٹی ، لطیف بھٹی سویٹزرلینڈ سے عمیرہ خیسگر، جرمنی سے عاشر سرفراز شامل ہیں۔