یورپ سمیت فرانس بھر میں عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid Prayer

Eid Prayer

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) یورپ سمیت فرانس بھر میں عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔تفصیل کے مطابق پیرس اور فرانس کے بڑے بڑے شہروں سمیت یورپ بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔حلقہ احباب فرانس میں رش ہونے کی وجہ سے عید کی نماز دو مرتبہ پڑھائی گئی۔

اسی طرح ادارہ منہاج القرآن فرانس میں عیدکی نماز کے لیے پانچ اجتماعات ہوئے۔پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن پیری فیت کی مسجد میں دونمازیں۔انجمن فلاح داریں کی طرف سے ایک۔ورلڈ اسلامک مشن کی طرف سے دو مرتبہ نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔

نماز عید کے تمام مسلمانوں نے ایک دوسرے سے عید ملی اور آپس میں گھل مل گئے۔چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شاہین اخترصدرچوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔ ،اختر بٹ۔سینئر نئب صدرمنظور جنجوعہ۔سیکرٹری اطلاعات زاہدمصطفی اعوان ،صدر ادارہ منہا ج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم ۔سابق صدر پی پی پی فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور دوسرے پاکستانیوں نے عید کی خوشی کے موقع پر تمام مسلمانوں اور پاکستانی بچوںاور بہنوں بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔

نماز عیدکے بعد تمام افراد نے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں اور آپس میں گلے ملتے رہے۔