یورپ جانے والے تارکین وطن ہنگری میں بے یارو مدد گار، ریلوے سٹیشن پر پھر مظاہرہ

Europe Immigrants

Europe Immigrants

بڈاپیسٹ (جیوڈیسک) ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ کے ایک اہم ریلوے سٹیشن پر سینکڑوں تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ پولیس نے انہیں یورپ کے کسی دوسرے ملک جانے سے روکنے کیلئے سٹیشن کو بند کر دیا۔

حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہنگری یورپی یونین کے قانون کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تارکین وطن میں افغان‘ شام‘ عراق سے آنیوالے شامل ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے ممالک اس کا حل تلاش کرنے کیلئے مسلسل سفارتی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

بحران نے پناہ گزینوں کے متعلق یورپی یونین کے نظام میں موجود کمی کو اجاگر کیا ہے۔تارکینِ وطن سے متعلق یورپی یونین کے اصول جسے ڈبلن ضابطہ بھی کہتے ہیں کہ مطابق پناہ گزینوں کو اس ملک میں پناہ حاصل کرنی چاہیے جہاں وہ سب سے پہلے داخل ہوئے ہیں۔

لیکن اب جبکہ اٹلی اور یونان جیسے ممالک نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی کثرت تعداد کے پیش نظر انھیں سنبھالنے سے قاصر ہیں اس لیے تارکین وطن اب شمال کا رخ کررہے ہیں۔

ادھر بچوں ، خواتین جن میں افغانستان شام اور عراق کے تارکین وطن شامل ہیں ہنگری میں پھنسے ہوئے ہیں دوسرے روز بھی ہنگری کے سٹیشن پر 150 تارکین وطن نے مظاہرہ کیا۔