بحریہ انکلیو اسلام آباد “دی سینٹوریم مال” کی یورپ میں پری لانچنگ تقریب 13 اگست کی شام شاہ نواز میں ہو گی

Meeting

Meeting

پیرس (اے کے راؤ سے) اوور سیز پاکستانیوں کا اپنا ” دی سینٹوریم مال ” کی یورپ میں پری لانچنگ تقریب 13 اگست بروز اتوار کی شام شاہ نواز پیرس میں ہو گی۔ دی سینٹوریم مال کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اوورسیز چوھدری محمد اعظم ، منور جٹ ، فاروق کیانی اور محمد فاروق نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ دی سینٹوریم مال میں شاندار شاپنگ سنٹر کے ساتھ یورپین معیار کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے۔

ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اوورسیز منور جٹ نے بتایا کہ سینٹوریم کے تمام دروازے اور کھڑکیاں فرانچ معیار کے مطابق ہونگی

چوھدری محمد اعظم نے بھر پور یقین کے ساتھ بتایا کہ سینٹوریم میں سرمایہ کاری ایک محفوظ سرمایہ کاری ہو گی کیوں کہ اس پراجیکٹ میں اوور سیز پاکستانی صرف کمیشن پے نہیں بلکہ پراجیکٹ میں برابر کے حصہ دارہیں۔

Meeting

Meeting

فاروق کیانی کا کہنا تھا کہ مرگلہ ہلز کی حسین وادیوں کے درمیان سرینہ ہوٹل سے صرف 10 منٹ کی ڈرائیو پر اوورسیز پاکستانیوں کے خوب کی تعبیر ہو گی۔

محمد فاروق نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پروگرام شاہ نواز ریسٹورنٹ کے بڑے ہال میں 13 اگست بروز اتوار کی شام ہوگا جس کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔