یورپ آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز

Refugees

Refugees

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال یورپی ممالک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی اکثریت کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان میں تقریباً آٹھ لاکھ ترکی سے یونان سفر کرتے ہوئے یورپ میں داخل ہوئے۔ اس وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی آمد کا سامنا کرتے ہوئے کئی یورپی ممالک نے سرحدوں پر باڑیں لگا دی ہیں اور سرحدی کنٹرول کو مزید سخت بنایا ہے۔

دس لاکھ کی تعداد کا تعین چھ یورپی ممالک سے اعدادوشمار کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں یونان، بلغاریہ، اٹلی سپین، مالٹا اور قبرص شامل ہیں۔