پاکستان مسلم لیگ ن یورپ یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الٰہی گھمن کی رانا ثناء اللہ کے ساتھ ملاقات

Meeting

Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الٰہی گھمن کی رانا ثناء اللہ کے ساتھ ملاقات۔جلد ہی پیرس آ نے کا وعدہ ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یورپ ایڈوائزری کونسل شمروز الٰہی گھمن نے لاہور میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی اور انہیں فرانس دورہ کرنے کے لئے باقاعدہ دعوت دی جو انھوں نے بخوشی قبول کر لی۔اور کہا کہ اوورسیز تنظمیں پاکستانی کیمونٹی کی خدمت اور ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

ہمجں فخر ہے کہ ہمارے ہی قوم محنت مزدوری کر کے اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔میں انشاء اللہ جلد فرانس کا دورہ کروں گا۔اور پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کروں گا۔