یورپین ممالک میں موجود ہمارے پارٹی صدر مقامی سطح پر مکمل با اختیار ہیں۔ راجہ تصور حیات

Tasawar Hayat

Tasawar Hayat

بیلجئیم (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ کے صدر راجہ تصور حیات نے کہا کہ ہے یورپین ممالک میں موجود ہمارے پارٹی صدر مقامی سطح پر مکمل با اختیار ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بہتری اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہتر فیصلے کریں۔ ہماری یورپ کی تنظیم کو بے خبر رکھتے ہوئے بنا بتائے کسی بھی عہدیدار کو حق نہیں کہ مقامی سطح پر مداخلت کرے۔

فرانس میں ن لیگ آزادکشمیر کے کارکن ہمارے پارٹی صدر راجہ اشفاق سے مشاورت سے آگے بڑھیں۔ گزشتہ دنوں فرانس میں کوئی کشمیر فورم بنانے کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں جو ہمارے مقامی صدر راجہ اشفاق کی مشاورت کے بغیر بنانے کی کوشش کی گئی، ن لیگ کے کارکن کسی ایسے فورم کا حصہ نہ بنیں جس کی تشکیل کے لئے ہمارے مقامی پارٹی صدر سے مشاورت نہ کی گئی ہو۔

یورپی تنظیم کے عہدیدار پارٹی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقامی چیپٹرز میں بے جا مداخلت نہ کریں۔ کسی بھی مقامی فورم جس میں ہمارے مقامی چیپٹر کے صدر کی رضا مندی نہ ہو اسے آل پارٹی فورم کہنا ایسے ہی جیسا دن کو رات یا رات کو دن کہنا ہو۔