یورپین پارلیمنٹ نے جارجیا کے شہریوں کے لئے ویزا فری تجویز کی اکثریت کے ساتھ مشروط منظوری

SHK and Georgians

SHK and Georgians

نیلسن (عبد اللہ زید) گزشتہ کل یورپین پارلیمنٹ نے جارجیا کے شہریوں کے لئے ویزا فری تجویز کی اکثریت کے ساتھ مشروط منظوری دے دی ہے ساڑھے چھ سو کے ایوان میں سے اس تجویز کے حق میں ساڑھے پانچ سو سے زائد ووٹ آئے۔

اگلے مرحلے میں یورپین کونسل کی باضابطہ منظوری کے بعد مارچ کے اواخر تک یہ تجویز نافذالعمل ہو جائے گی اس کے مطابق یورپین یونین کے ” شینگین ایریا ” جس میںچھبیس یورپی ممالک شامل ہیں جارجیا کے شہری بغیر ویزا کے سفر کر کر سکیں گے۔

اس تجویز کو حتمی شکل دینے کے لئے یورپین پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک وفد ای یو جارجیا پارلیمنٹری کمیٹی کے چئیر مین ڈاکٹر سجاد کریم کی سر براہی میں پچھلے دنوں جارجیا کے حکام سے معاملات طے کرنے کے لئے دورہ کر کے آیا ہے۔

ڈاکٹر سجاد کریم نے جارجیا کے لئے ویزا فری کی سہولت میسر آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں ان لوگوں کی سخت الفاظ میںمذمت کی جو اقلیت کے باوجود اپنی نفرت اور تقسیم کی پالیسی کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتے۔

انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس رائے دہی نے ان کو سبق سکھا دیا ہے دریں اثناء جارجیا کے وزیر اعظم نے اسے ایک تاریخ سنگ میل قرار دیاہے اوریورپین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اب جارجیا یورپی یونین کے قریب تر ہوگیا ہے۔

اپنے شہریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ویزے کی شرائط اور قوانین کاوہ احترام ملحوظ خاطر رکھیں گے۔